ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتا بنرجی کا الزام، تشدد کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے بی جے پی 

ممتا بنرجی کا الزام، تشدد کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے بی جے پی 

Wed, 29 Aug 2018 00:10:29    S.O. News Service

کولکاتہ،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر ریاست میں تشدد کی سیاست کا سہارا لینے اور اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا آج الزام لگایا۔

ریاست میں حال ہی میں ہوئے پنچایت انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی رکن ان گنڈوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جو پہلے سی پی ایم کے لئے کام کرتے تھے۔ممتا نے کہاکہ قتل کی سیاست کا سہارا لینے کے باوجود ماضی میں ماؤنوازوں کے گڑھ رہے جنگل محل میں بی جے پی صرف کچھ سیٹیں ہی جیت سکی۔

قومی شہری رجسٹر (این آرسی)کے بارے میں وزیر اعلی نے کہا ان کی حکومت کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم بنگال میں این آرسی کی اجازت نہیں دیں گے۔وہ (بی جے پی لیڈر)ہمیں چیلنج کر رہے ہیں۔

اگر ہمیں چیلنج کیا جائے گا، تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک شہری کو یہاں غلط طریقے سے غیر ملکی بتایا جاتا ہے تو وہ اسے برداشت نہیں کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم بنگال ٹائیگرز ہیں۔اگر ایک ہندوستانی شہری کو غیر ملکی بتایا جاتا ہے، تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔
 


Share: